1. Al-Fatihah : 1-7
دعا اور مناجات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
Bismillahir-rahmanir-rahim. Alhamdu lillahi rabbil-'alamin. Ar-rahmanir-rahim. Maliki yawmid-din. Iyyaka na'budu wa iyyaka nasta'in. Ihdinas-siratal-mustaqim. Siratalladhina an'amta 'alayhim ghayril-maghdubi 'alayhim wa lad-dallin.
(1) شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ (2) سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ (3) بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ (4) روزِ جزا کا مالک ہے۔ (5) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ (6) ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ (7) ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ کہ ان کے جن پر غضب نازل ہوا اور نہ گمراہوں کے۔